ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جماعت اسلامی ہند گوا کے سکریٹری مینگلور حادثے میں جاں بحق

جماعت اسلامی ہند گوا کے سکریٹری مینگلور حادثے میں جاں بحق

Thu, 07 Jul 2016 13:46:49  SO Admin   S.O. News Service

مینگلور (ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند گوا کے سکریٹری سرفراز نوازمینگلور میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، انا للہ و اناالیہ راجعون۔ اطلاع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرفراز نامی 36سالہ نوجوان کو پیچھے سے ایک تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی۔  بتایا گیا ہے کہ سرفرازعید کی نماز پڑھ کر لوٹنے کےبعد پکا لڈکا محلہ کی مسجد میںدوپہرکی نماز پڑھ کرواپس آرہا تھا کہ اس کی دو پہیوں والی سواری کو پیچھے سے آنے والی ایک بس نے روند ڈالا۔ عینی شاہد ین کے مطابق سرفراز کا اسکوٹر پہلے کسی سواری سے ہلکے سے ٹکرایا تھا، جس کے نتیجے میں وہ نیچے گرپڑا، نیچے گرتے ہی پیچھے سےآنے والی ایک تیز رفتار بس اس پر چڑھ گئی۔

سرفراز کوشدید زخمی حالت میں فوری طور پر وینلاک اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بس بی سی روڈ سے مینگلور سٹی کی طرف جارہی تھی کہ فالنیر کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ 

گھر والوں کے مطابق وہ کل دوپہر ہی گوا سے منگلور اپنی اہلیہ سے ملاقات کے لئے پہنچا تھا اور بدھ شام تک اسے گوا واپس بھی لوٹناتھا لیکن اسکی اجل نے اسے یہیں کا بنا کر رکھ دیا. وین لاک ہاسپٹل میں ضروری کارروائی کے بعد ان کا جسد خاکی پکا لڈکا میں واقع ان کے سسرال کے گھر لایا گیا جہاں ان کی  نوماہ کی حاملہ بیوی کو  شوہر کا دیدار کرایا گیا اور منگلور سے قریب الال میں واقع ان کی ننہال لے جایا گیا جہاں صبح آٹھ بجےان کی تدفین عمل میں آئی.

عید کے دن پیش آنے والے اس واقعہ سے پورے علاقہ کے لوگ سکتے میں ہیں اور گھر والوں پر عجیب کیفیت طاری ہے. مرحوم ریاست گوا میں جماعت اسلامی کے سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور اپنی دعوتی مشغولیت کی وجہ سے برادران وطن میں بھی کافی معروف تھے. اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک کے امیر  جناب اطہر اللہ شریف سمیت دیگر ذمہ داران نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے.


Share: